چہل حدیث | ایمان، عبادات اور اخلاق پر مشتمل چالیس مختصر احادیث | 40 Hadiths Every Muslim Should Know | Essential Hadiths with English Translation

0 Wisdom Afkar
40-hadiths-every-muslim-should-know

تعارف

اسلام میں قرآنِ کریم کے بعد سنتِ رسول ہدایت کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ نبی کریم کی احادیث انسان کی عقیدہ، عبادات، اخلاق، معاملات اور معاشرت کے ہر پہلو میں رہنمائی کرتی ہیں۔ صدیوں سے علماء نے مسلمانوں کی آسانی کے لیے مختلف موضوعات پر چالیس احادیث (چہل حدیث) جمع کی ہیں تاکہ ہر مسلمان انہیں یاد کرے، سمجھے اور اپنی زندگی میں نافذ کرے۔

حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا:
"جس نے میری امت کو (دین کے متعلق) چالیس احادیث پہنچا دیں (یا سکھا دیں)، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن علماء اور فقہاء کے زمرے میں اٹھائے گا۔"

تاہم محدثین کے نزدیک یہ روایت سند کے اعتبار سے ضعیف ہے۔ اس کے باوجود صحیح احادیث کی تعلیم، یاد کرنا اور دوسروں تک پہنچانا یقیناً بہت بڑی نیکی ہے۔

چہل ربنا (قرآنی دعائیں) | 40 اہم ربنا دعائیں  پڑھنے کیلئے کلک کریں

ذیل میں ایمان، عبادات، اخلاق اور معاملات سے متعلق چالیس مختصر احادیث ان کے آسان اردو ترجمے کے ساتھ پیش کی جا رہی ہیں، جنہیں یاد کرنا اور روزمرہ زندگی میں نافذ کرنا بے حد آسان ہے۔

چہل حدیث (40 احادیثِ مبارکہ مع اردو ترجمہ)

(1) حدیث:

إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ۔

اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے۔

(بخاری، جلد 1، صفحہ 2)  

(2) حدیث: 

طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ۔

 علمِ دین کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔

  (مشکوٰۃ، صفحہ 20)

(3) حدیث: 

الطُّهُورُ نِصْفُ الْإِيمَانِ۔

پاکی آدھا ایمان ہے۔

  (مشکوٰۃ، صفحہ 39)

(4) حدیث:

مِفْتَاحُ الْجَنَّةِ الصَّلَاةُ۔

جنت کی کنجی نماز ہے۔

  (بخاری، جلد 1، صفحہ 39)

41 روزمرہ کی مسنون دعائیں مع انگریزی ترجمہ اور حوالہ جات  پڑھنے کیلئے کلک کریں

(5) حدیث: 

الصِّيَامُ جُنَّةٌ۔

روزہ عذاب سے بچنے کے لیے ڈھال ہے۔

  (بخاری، جلد 1، صفحہ 39)

(6) حدیث:

إِنَّ الْحَجَّ يَهْدِمُ مَا كَانَ قَبْلَهُ۔

 یقیناً حج مٹا دیتا ہے سارے (پچھلے) گناہوں کو۔

  (ترمذی، جلد 2، صفحہ 72)

(7) حدیث:

الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ۔

 دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے۔

  (ترمذی، جلد 2، صفحہ 58)

(8) حدیث: 

حُبُّ الدُّنْيَا رَأْسُ كُلِّ خَطِيئَةٍ۔

دنیا کی محبت ہر معصیت (گناہ) کی جڑ ہے۔

  (کنز العمال)

(9) حدیث: 

إِذَا سَأَلْتَ فَاسْأَلِ اللَّهَ۔

جب سوال کرو تو صرف اللہ ہی سے کرو۔

  (ترمذی، جلد 2، صفحہ 7)

اسلامی کلمات، | بچوں کے ایمان کی مضبوط بنیاد پڑھنے کیلئے کلک کریں

(10) حدیث:

لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ۔

اس شخص کا ایمان نہیں جو امانت میں خیانت کرے۔

  (مشکوٰۃ، صفحہ 15)

(11) حدیث: 

لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ۔

 اللہ کی لعنت ہے یہود و نصاریٰ پر جنہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو مسجدیں بنا ڈالا۔

  (مشکوٰۃ)

(12) حدیث:

الدِّينُ النَّصِيحَةُ۔

دین خیر خواہی کا نام ہے۔

  (مسلم، جلد 1، صفحہ 13)

(13) حدیث:

مَنْ غَشَّ فَلَيْسَ مِنَّا۔

جو دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں۔ 

(مسلم، جلد 1، صفحہ 70)

(14) حدیث:

التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ۔

گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے گویا اس نے گناہ ہی نہیں کیا۔

  (ابن ماجہ، صفحہ 313)

باب اول: چھہ مشقیں – بچوں کی اسلامی تعلیم کی بنیاد پڑھنے کیلئے کلک کریں

(15) حدیث:

عَذَابُ الْقَبْرِ حَقٌّ۔

 قبر کا عذاب حق ہے۔

  (مشکوٰۃ، صفحہ 32)

(16) حدیث:

ارْحَمُوا مَنْ فِي الْأَرْضِ يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ۔

 تم اہل زمین پر رحم کرو، تم پر آسمان والا رحم کرے گا۔ 

(ترمذی، جلد 2، صفحہ 14)

(17) حدیث:

أَفْضَلُ الذِّكْرِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ۔

 سب سے افضل ذکر لا الہ الا اللہ ہے۔

  (ترمذی، جلد 2، صفحہ 176)

(18) حدیث: 

خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ۔

تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔ 

(بخاری، صفحہ 752)

(19) حدیث:

الْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الْإِيمَانِ۔

حیا ایمان کا حصہ ہے۔

  (بخاری، جلد 1، صفحہ 47)

صبح و شام کے اذکار: احادیث کی روشنی میں فضائل، فوائد اور مسنون دعائیں پڑھنے کیلئے کلک کریں

(20) حدیث: 

مَنْ تَوَاضَعَ لِلَّهِ رَفَعَهُ اللَّهُ۔

جو اللہ کے لیے تواضع (عاجزی) کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے بلندی عطا کرتے ہیں۔

  (مشکوٰۃ)

(21) حدیث:

الْغِيبَةُ أَشَدُّ مِنَ الزِّنَاءِ۔

غیبت زنا سے زیادہ بدتر ہے۔

  (مشکوٰۃ)

(22) حدیث:

لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ نَمَّامٌ۔

چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔

  (مسلم)

(23) حدیث: 

إِيَّاكَ وَدَعْوَةَ الْمَظْلُومِ۔

مظلوم کی بددعا سے بچو۔ 

(مشکوٰۃ)

(24) حدیث:

سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ۔

مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے قتال (لڑنا) کفر ہے۔

  (بخاری، جلد 2، صفحہ 893)

اولاد کی تربیت کے اسلامی اصول: مسلم والدین کے لیے مکمل رہنما پڑھنے کیلئے کلک کریں

(25) حدیث:

لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ جَسَدٌ غُذِيَ بِالْحَرَامِ۔

وہ جسم جنت میں نہیں جائے گا جو حرام مال سے پرورش کیا گیا ہو۔ 

(مشکوٰۃ)

(26) حدیث:

الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ۔

ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔

  (ترمذی، جلد 2، صفحہ 14)

(27) حدیث:

لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَاطِعٌ۔

رشتہ ناطہ توڑنے والا (قطع رحمی کرنے والا) جنت میں نہیں جائے گا۔

  (مسلم / بخاری)

(28) حدیث:

كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ۔

ہر نیکی کا کام صدقہ (ثواب) ہے۔

  (بخاری، جلد 2، صفحہ 890)

(29) حدیث:

بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً۔

پہنچا دو میری جانب سے گرچہ ایک ہی آیت ہو۔

(ترمذی، جلد 2، صفحہ 95)

اچھا مسلمان، بُرا مسلمان: قرآن و سنت کی روشنی میں کامیابی کا راستہ پڑھنے کیلئے کلک کریں

(30) حدیث:

السَّلَامُ قَبْلَ الْكَلَامِ۔

بات کرنے سے پہلے سلام کرنا چاہیے۔

  (مشکوٰۃ)

(31) حدیث:

أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ۔

 سلام کو آپس میں پھیلاؤ۔

  (مسلم، جلد 1، صفحہ 54)

(32) حدیث:

مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ۔

جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی، اس کا شمار اسی قوم میں ہوگا۔

  (ابو داؤد)

(33) حدیث: 

لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَهُمُ امْرَأَةً۔

 جس قوم نے اپنا معاملہ کسی عورت کو سونپ دیا وہ فلاح یاب نہیں ہو سکتی۔

  (ترمذی، جلد 2، صفحہ 52)

(34) حدیث:

لَيْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الْخُدُودَ وَشَقَّ الْجُيُوبَ وَدَعَا بِدَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ۔

وہ ہم میں سے نہیں جو منہ سینہ پیٹے، گریبان پھاڑے اور جاہلیت کی چیخ پکار کرے۔ 

(مسلم)

خواتین کی دینی زندگی میں پائی جانے والی عام غلطیاں اور ان کی اصلاح پڑھنے کیلئے کلک کریں

(35) حدیث:

لَا تَشْرَبِ الْخَمْرَ فَإِنَّهَا مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ۔

شراب مت پیو کیونکہ وہ ہر برائی کی کنجی ہے۔

  (ابن ماجہ، جلد 1، صفحہ 337)

(36) حدیث:

مَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ مِنَ الْإِزَارِ فِي النَّارِ۔

ازار (شلوار، لنگی یا پائجامہ) کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچے رہے گا، وہ جہنم میں جائے گا۔

  (مشکوٰۃ / بخاری)

(37) حدیث: 

لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا تَصَاوِيرُ۔

فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویریں ہوں۔ 

(بخاری، جلد 2، صفحہ 880)

(38) حدیث: 

لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ۔

ترجمہ: مومن کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلق رکھے۔ (فائدہ: اگر دین کا نقصان ہو تو دور رہنا جائز ہے)

(کنز العمال، ج 3، ص 2186 / مشکوٰۃ، رقم الحدیث 5028)

(39) حدیث:

بسَمِّ اللَّهَ وَكُلْ بِيَمِينِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ۔

اللہ کا نام لو (بسم اللہ پڑھو)، دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے (قریب) سے کھاؤ۔

(بخاری، جلد 2، صفحہ 810)

چھوٹے اعمال، بڑا ثواب: جہاد، حج اور صدقہ کے برابر اجر والی احادیث پڑھنے کیلئے کلک کریں

(40) حدیث: 

كُلُوا جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا فَإِنَّ الْبَرَكَةَ مَعَ الْجَمَاعَةِ۔

اکٹھے ہو کر کھاؤ اور الگ الگ نہ کھاؤ کیونکہ برکت جماعت کے ساتھ ہے۔

  (مشکوٰۃ)

نتیجہ

یہ چالیس مختصر احادیث ایک مسلمان کی زندگی کے بنیادی اصول بیان کرتی ہیں۔ اگر ہم ان احادیث کو صرف یاد کرنے کے بجائے اپنی عملی زندگی میں نافذ کریں تو ہمارے ایمان، عبادات، اخلاق اور معاشرت میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن و سنت کو سمجھنے، ان پر عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔


 تحریر: وزڈم افکار

Introduction

In Islam, the Sunnah (traditions) of the Prophet Muhammad stands as the second most vital source of guidance after the Holy Quran. The Ahadith (sayings) of the Prophet encompass every sphere of human existence, offering profound direction on belief, worship, morality, daily dealings, and social conduct. For centuries, Islamic scholars have compiled collections of forty Ahadith (known as Arbain or Chehl Hadith) to make it easier for Muslims to memorize, comprehend, and implement these foundational teachings into their daily lives.

It is narrated by Hazrat Abu Darda (R.A) that the Holy Prophet said:
"Whoever preserves or teaches forty Ahadith regarding matters of religion for my Ummah, Allah Almighty will raise them on the Day of Resurrection among the scholars and jurists."

However, according to Hadith scholars (Muhaddithin), this specific narration is classified as weak (Da'if) in terms of its chain of transmission. Nevertheless, learning authentic Ahadith, memorizing them, and conveying them to others remains an immensely virtuous deed with great rewards.

40 Essential Rabbana Duas Read here

Below is a collection of forty short, authentic Ahadith concerning faith, worship, ethics, and social conduct, accompanied by clear and simple English translations. They are exceptionally easy to memorize and incorporate into our daily lives.

40 Short Ahadith with English Translation

(1) Hadith: 

إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ۔

 Actions are judged by intentions

(Sahih al-Bukhari, Vol. 1, p. 2)

(2) Hadith: 

طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ۔

 Seeking religious knowledge is an obligation upon every Muslim

(Mishkat al-Masabih, p. 20)

(3) Hadith: 

الطُّهُورُ نِصْفُ الْإِيمَانِ۔

Purity (cleanliness) is half of faith

(Mishkat al-Masabih, p. 39)

(4) Hadith: 

مِفْتَاحُ الْجَنَّةِ الصَّلَاةُ۔

The key to Paradise is prayer (Salah). 

(Sahih al-Bukhari, Vol. 1, p. 39)
41 Essential Daily Masnoon Duas with English Translation and References Read here

(5) Hadith: 

الصِّيَامُ جُنَّةٌ۔

 Fasting is a shield (against sins and Hellfire). 

(Sahih al-Bukhari, Vol. 1, p. 39)

(6) Hadith: 

إِنَّ الْحَجَّ يَهْدِمُ مَا كَانَ قَبْلَهُ۔

 Verily, Hajj wipes away all previous sins. 

(Jami` at-Tirmidhi, Vol. 2, p. 72)

(7) Hadith: 

الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ۔

The world is a prison for the believer and a paradise for the disbeliever

(Jami` at-Tirmidhi, Vol. 2, p. 58)

(8) Hadith:

حُبُّ الدُّنْيَا رَأْسُ كُلِّ خَطِيئَةٍ۔

Love of the world is the root of all evil (sin). 

(Kanz al-Ummal)

(9) Hadith: 

إِذَا سَأَلْتَ فَاسْأَلِ اللَّهَ۔

 Whenever you ask, ask only from Allah. 

(Jami` at-Tirmidhi, Vol. 2, p. 7)

 Building a Strong Foundation of Faith for Children Read here

(10) Hadith: 

لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ۔

He has no faith who cannot keep a trust

(Mishkat al-Masabih, p. 15)

(11) Hadith: 

لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ۔

Allah's curse is upon the Jews and Christians who took the graves of their prophets as places of worship. 

(Mishkat al-Masabih)

(12) Hadith:

الدِّينُ النَّصِيحَةُ۔

Religion (Deen) is sincere well-wishing. 

(Sahih Muslim, Vol. 1, p. 13)

(13) Hadith: 

مَنْ غَشَّ فَلَيْسَ مِنَّا۔

Whoever deceives us is not one of us. 

(Sahih Muslim, Vol. 1, p. 70)

(14) Hadith: 

التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ۔

 The one who repents from sin is like one who has no sin. 

(Sunan Ibn Majah, p. 313)

Chapter 1: Six Essential Lessons – Foundation of Islamic Education Read here

(15) Hadith: 

عَذَابُ الْقَبْرِ حَقٌّ۔

The punishment of the grave is a reality. 

(Mishkat al-Masabih, p. 32)

(16) Hadith: 

ارْحَمُوا مَنْ فِي الْأَرْضِ يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ۔

Show mercy to those on earth, and the One in the heavens (Allah) will show mercy to you. 

(Jami` at-Tirmidhi, Vol. 2, p. 14)

(17) Hadith: 

أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ۔

The best remembrance (Dhikr) is 'La ilaha illallah' (There is no god but Allah). 

(Jami` at-Tirmidhi, Vol. 2, p. 176)

(18) Hadith: 

خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ۔

The best among you are those who learn the Quran and teach it to others. 

(Sahih al-Bukhari, p. 752)

(19) Hadith: 

الْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الْإِيمَانِ۔

Modesty (Haya) is a branch of faith. 

(Sahih al-Bukhari, Vol. 1, p. 47)

Morning and Evening Adhkar in Islam Read here

(20) Hadith: 

مَنْ تَوَاضَعَ لِلَّهِ رَفَعَهُ اللَّهُ۔

Whoever humbles himself for the sake of Allah, Allah will elevate him in status. 

(Mishkat al-Masabih)

(21) Hadith: 

الْغِيبَةُ أَشَدُّ مِنَ الزِّنَاءِ۔

Backbiting is worse than adultery

(Mishkat al-Masabih)

(22) Hadith: 

لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ نَمَّامٌ۔

A talebearer (one who gossips to cause discord) will not enter Paradise. 

(Sahih Muslim)

(23) Hadith: 

إِيَّاكَ وَدَعْوَةَ الْمَظْلُومِ۔

Beware of the supplication (prayer) of the oppressed. 

(Mishkat al-Masabih)

(24) Hadith: 

سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ۔

Abusing a Muslim is an act of disobedience (evil), and fighting/killing him is an act of disbelief. 

(Sahih al-Bukhari, Vol. 2, p. 893)

Islamic Principles for Raising Children: A Complete Guide for Muslim Parents Read here

(25) Hadith: 

لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ جَسَدٌ غُذِيَ بِالْحَرَامِ۔

A body nourished by unlawful (Haram) wealth will not enter Paradise. 

(Mishkat al-Masabih)

(26) Hadith: 

الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ۔

A Muslim is a brother to another Muslim. 

(Jami` at-Tirmidhi, Vol. 2, p. 14)

(27) Hadith: 

لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَاطِعٌ۔

The one who severs ties of kinship will not enter Paradise. 

(Sahih Muslim / Sahih al-Bukhari)

(28) Hadith:

كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ۔

Every good deed is a form of charity (Sadaqah). 

(Sahih al-Bukhari, Vol. 2, p. 890)

(29) Hadith: 

بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً۔

Convey from me (to the people), even if it is a single verse. 

(Jami` at-Tirmidhi, Vol. 2, p. 95)

Good Muslim, Bad Muslim: The True Path to Success in the Light of Islam Read here

(30) Hadith: 

السَّلَامُ قَبْلَ الْكَلَامِ۔

Greet with Salaam before starting a conversation. 

(Mishkat al-Masabih)

(31) Hadith: 

أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ۔

Spread greetings of peace (Salaam) among yourselves. 

(Sahih Muslim, Vol. 1, p. 54)

(32) Hadith: 

مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ۔

Whoever imitates a nation becomes a part of them. 

(Sunan Abi Dawud)

(33) Hadith: 

لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَهُمُ امْرَأَةً۔

A nation that entrusts its leadership (affairs of governance) to a woman will never succeed

(Jami` at-Tirmidhi, Vol. 2, p. 52)

(34) Hadith: 

لَيْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الْخُدُودَ وَشَقَّ الْجُيُوبَ وَدَعَا بِدَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ۔

He is not one of us who slaps his cheeks, tears his clothes, and cries out with the calls of ignorance (during times of affliction). 

(Sahih Muslim)

Common Religious Mistakes Among Muslim Women and Their Reform Read here

(35) Hadith: 

لَا تَشْرَبِ الْخَمْرَ فَإِنَّهَا مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ۔

Do not drink wine (intoxicants), for it is the key to every evil. 

(Sunan Ibn Majah, Vol. 1, p. 337)

(36) Hadith: 

مَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ مِنَ الْإِزَارِ فِي النَّارِ۔

Whatever part of the lower garment (trouser/tobe) hangs below the ankles will be in the Fire. 

(Mishkat al-Masabih / Sahih al-Bukhari)

(37) Hadith: 

لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا تَصَاوِيرُ۔

The angels (of mercy) do not enter a house in which there is a dog or pictures (of living beings). 

(Sahih al-Bukhari, Vol. 2, p. 880)

(38) Hadith: 

.لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ

It is not permissible for a Muslim to boycott (not speak to) his brother for more than three days. (Note: It is permissible to maintain distance if it prevents harm to one's faith.)

(Kanz al-Ummal, Vol. 3, p. 2186 / Mishkat al-Masabih, Hadith: 5028)

(39) Hadith: 

بسَمِّ اللَّهَ وَكُلْ بِيَمِينِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ۔

Mention the name of Allah (say Bismillah), eat with your right hand, and eat from what is closer to you. 

(Sahih al-Bukhari, Vol. 2, p. 810)

Small Deeds, Great Rewards: Hadiths on Rewards Reda here

(40) Hadith: 

كُلُوا جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا فَإِنَّ الْبَرَكَةَ مَعَ الْجَمَاعَةِ۔

Eat together collectively and do not separate, for blessings are found with the congregation (togetherness). 

(Mishkat al-Masabih)

Conclusion

These forty short Ahadith encapsulate the core values and foundational principles of a Muslim's life. Rather than merely memorizing these prophetic sayings, integrating them into our everyday habits can lead to a profound transformation in our faith, worship, personal ethics, and societal harmony. May Allah Almighty grant us the wisdom to understand the Quran and Sunnah, act upon them, and beautifully convey their message to others. Ameen.


Content by Wisdom Afkar

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

About Us

“Wisdom Afkar is an Islamic knowledge platform publishing research-based articles on Quran, Hadith, Seerah, Islamic history, and authentic scholarly insights.”