41 روزمرہ کی مسنون دعائیں مع انگریزی ترجمہ اور حوالہ جات | 41 Essential Daily Masnoon Duas with English Translation and References

0 Wisdom Afkar
daily-masnoon-duas

تعارف

اللہ تعالیٰ نے دینِ اسلام کو مکمل ضابطۂ حیات بنایا ہے۔ ایک مسلمان کی زندگی کا کوئی لمحہ ایسا نہیں جس کے لیے قرآن و سنت نے رہنمائی نہ دی ہو۔ رسول اللہ نے ہمیں صرف نماز، روزہ اور حج ہی نہیں سکھائے بلکہ کھانے، پینے، سونے، جاگنے، گھر سے نکلنے، سفر کرنے اور روزمرہ کے تقریباً ہر کام کی دعائیں بھی سکھائیں۔
یہ مسنون دعائیں اللہ تعالیٰ کی یاد کو ہماری زندگی کا حصہ بناتی ہیں۔ جب ایک مسلمان ہر کام اللہ کے نام سے شروع کرتا ہے اور اس کی نعمتوں پر شکر ادا کرتا ہے تو اس کی پوری زندگی عبادت بن جاتی ہے۔
اس مضمون میں ہم روزمرہ زندگی کی اہم مسنون دعائیں عربی متن، اردو ترجمہ، مستند حوالہ کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔

اسلامی کلمات، | بچوں کے ایمان کی مضبوط بنیاد پڑھنے کیلئے کلک کریں

کلماتِ اسلام اور بنیادی عقائد

اسلامی کلمات محض چند جملے نہیں بلکہ ایک مسلمان کے ایمان کا خلاصہ ہیں۔ ان میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، رسول اللہ کی رسالت، اللہ کی عظمت اور بندے کے ایمان کا اقرار شامل ہے۔

چوبیس گھنٹے کی اہم مسنون دعائیں

اپنی روزمرہ زندگی کو عبادت میں بدلنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر کام شروع کرنے سے پہلے اور بعد میں رسول اللہ کی بتائی ہوئی مسنون دعائیں پڑھی جائیں۔ یہاں اہم ترین مسنون دعائیں دی جا رہی ہیں:

1. کھانے سے پہلے:

بِسْمِ اللهِ وَعَلَى بَرَكَةِ اللهِ

(اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کی برکت پر۔)

صحیح بخاری: 5376

2. شروع میں دعا بھول جانے پر:

بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ

(اللہ کے نام سے اس کے شروع اور آخر میں۔)

ابو داؤد: 3767

3. کھانے کے بعد:

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِيْنِ

(تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اور مسلمان بنایا۔)

صحیح مسلم: 186

باب اول: چھہ مشقیں – بچوں کی اسلامی تعلیم کی بنیاد  پڑھنے کیلئے کلک کریں

4. دعوت کھانے کے بعد:

اللَّهُمَّ أَطْعِمْ مَنْ أَطْعَمَنِي، وَاسْقِ مَنْ سَقَانِي

(اے اللہ! جس نے مجھے کھلایا تو اسے کھلا، اور جس نے مجھے پلایا تو اسے پلا۔)

سنن ترمذی: 5/507

5. پانی پینے کے بعد:

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَقَانِي عَذْبًا فُرَاتًا بِرَحْمَتِهِ وَلَمْ يَجْعَلْهُ مِلْحًا أُجَاجًا بِذُنُوبِنَا

(تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے اپنی رحمت سے ہمیں میٹھا اور لذیذ پانی پلایا اور ہمارے گناہوں کی وجہ سے اسے کڑوا اور کھاری نہیں بنایا۔)

تہذیب التہذیب: 2/42

6. دودھ پینے کی دعا:

اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ

(اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما اور ہمیں اس سے زیادہ عنایت فرما۔)

سنن ترمذی: 3455

7. سونے سے پہلے:

اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا

(اے اللہ! میں تیرے ہی نام کے ساتھ مرتا (سوتا) ہوں اور جیتا (جاگتا) ہوں۔)

صحیح بخاری: 6323 

8. نیند سے بیدار ہونے کے بعد:

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ

(تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔)

ابو داؤد: 288

صبح و شام کے اذکار: احادیث کی روشنی میں فضائل، فوائد اور مسنون دعائیں پڑھنے کیلئے کلک کریں

9. بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ

(اے اللہ! میں خبیث جنوں اور جنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔)

صحیح مسلم: 2383

10. بیت الخلاء سے نکلنے کے بعد:

غُفْرَانَكَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّي الْأَذَى وَعَافَانِي

(اے اللہ میں تیری بخشش چاہتا ہوں، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز دور کی اور مجھے عافیت دی۔)

صحیح بخاری: 936 

11. مسجد میں داخل ہونے کی دعا:

اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ

(اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔)

رواہ البخاری

12. مسجد سے نکلنے کی دعا:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ

(اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔)

رواہ البخاری

13. گھر سے نکلتے وقت:

بِسْمِ اللهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ

(اللہ کے نام سے، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کی قوت صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے۔)

 کنز العمال

14. گھر میں داخل ہوتے وقت:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلَجِ وَخَيْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللَّهِ وَلَجْنَا وَبِسْمِ اللَّهِ خَرَجْنَا وَعَلَى اللَّهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا

(اے اللہ! میں تجھ سے داخل ہونے اور نکلنے کی بھلائی مانگتا ہوں، اللہ کے نام سے ہم داخل ہوئے اور اسی کے نام سے نکلے اور اپنے رب اللہ پر ہم نے بھروسہ کیا۔)

سنن ابی داؤد

15. نیا کپڑا پہنتے وقت:

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي مَا أُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِي حَيَاتِي

(تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے ایسا کپڑا پہنایا جس سے میں اپنا پردہ کروں اور اپنی زندگی میں زینت حاصل کروں۔)

سنن ابی داؤد: 4023

اولاد کی تربیت کے اسلامی اصول: مسلم والدین کے لیے مکمل رہنما پڑھنے کیلئے کلک کریں

16. آئینہ دیکھتے وقت:

اللَّهُمَّ حَسَّنْتَ خَلْقِي فَحَسِّنْ خُلُقِي

(اے اللہ! تو نے میری صورت اچھی بنائی، پس میری سیرت (اخلاق) بھی اچھی کر دے۔)

صحیح بخاری

17. سواری پر سوار ہوتے وقت:

سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ

(پاک ہے وہ ذات جس نے اس سواری کو ہمارے بس میں کر دیا حالانکہ ہم اسے قابو کرنے والے نہ تھے، اور بے شک ہمیں اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔)

سورہ الزخرف

18. کشتی پر سوار ہوتے وقت:

بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ

(اللہ ہی کے نام سے اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا ہے، بے شک میرا رب بڑا بخشنے والا نہایت رحم والا ہے۔)

سورہ ہود

19. نئے شہر یا بستی میں داخلے پر:

اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيْهَا (3 بار) وَارْزُقْنَا جَنَاهَا وَحَبِّبْنَا إِلَى أَهْلِهَا وَحَبِّبْ صَالِحِي أَهْلِهَا إِلَيْنَا

(اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت دے، ہمیں اس کے پھل عطا کر، ہمیں یہاں کے لوگوں کا محبوب بنا اور یہاں کے نیک لوگوں کو ہمارا محبوب بنا۔)

حصن حصین

20. سفر سے واپسی پر:

آئِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ

(ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، اپنے رب کی عبادت کرنے والے اور اس کی تعریف کرنے والے ہیں۔)

صحیح مسلم

21. کسی کو رخصت کرتے وقت:

أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَخَوَاتِیمَ عَمَلِكَ

(میں تمہارا دین، تمہاری امانت اور تمہارے اعمال کا خاتمہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔)

ابو داؤد: 2600

22. مصافحہ کرتے وقت:

يغْفِرُ اللهُ لَنَا وَلَكُمْ

(اللہ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے۔)

 احمد و ترمذی

اچھا مسلمان، بُرا مسلمان: قرآن و سنت کی روشنی میں کامیابی کا راستہ پڑھنے کیلئے کلک کریں

23. غائبانہ سلام کا جواب:

عَلَيْكَ وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ

(تم پر اور اس پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔)

 صحیح بخاری: 6251:

24. کشادگیِ ذہن کے لیے:

اللَّهُمَّ أَخْرِجْنِي مِنْ ظُلُمَاتِ الْوَهْمِ وَأَكْرِمْنِي بِنُورِ الْفَهْمِ اللَّهُمَّ افْتَحْ عَلَيْنَا أَبْوَابَ فَضْلِكَ وَيَسِّرْ عَلَيْنَا خَزَائِنَ عِلْمِكَ سُبْحَانَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيمُ الْحَکِيمُ

(اے اللہ! مجھے وہم کے اندھیروں سے نکال اور فہم کے نور سے نواز۔ اے اللہ! ہم پر اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔)

مسنون دعائیں

25. قوتِ حافظہ کے لیے:

رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي

(ہر نماز کے بعد 7 بار پڑھیں)

سورہ طہ

26. علم میں اضافے کی دعا:

رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا

(اے میرے رب! میرے علم میں اضافہ فرما۔)

سورہ طہ

27. مصیبت یا گمشدگی کے وقت:

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

(ہم سب اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔)

سورہ بقرہ

28. قبرستان میں داخل ہوتے وقت:

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ أَنْتُمْ سَلَفْنَا وَنَحْنُ بِالأَثَرِ

(اے قبر والو! تم پر سلامتی ہو، اللہ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے، تم ہم سے پہلے آ گئے اور ہم تمہارے پیچھے آنے والے ہیں۔)

سنن ترمذی

29. نمازِ جنازہ (بالغ کے لیے):

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيْرِنَا وَكَبِيْرِنَا وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيْمَانِ

(اے اللہ! ہمارے زندوں، فوت شدگان، حاضر، غائب، چھوٹے، بڑے، مردوں اور عورتوں کی مغفرت فرما۔)

سنن ترمذی: 1024

30. نمازِ جنازہ (نابالغ لڑکے کے لیے):

اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطًا وَاجْعَلْهُ لَنَا أَجْرًا وَذُخْرًا وَاجْعَلْهُ لَنَا شَافِعًا وَمُشَفَّعًا
(اے اللہ! اسے ہمارے لیے آگے پہنچنے والا، اجر و ذخیرہ اور سفارش کرنے والا بنا۔)
سنن ترمذی: 1027

31. نمازِ جنازہ (نابالغ لڑکی کے لیے):

اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا لَنَا فَرَطًا وَاجْعَلْهَا لَنَا أَجْرًا وَذُخْرًا وَاجْعَلْهَا لَنَا شَافِعَةً وَمُشَفَّعَةً

(اے اللہ! اسے ہمارے لیے آگے پہنچنے والی، اجر و ذخیرہ اور سفارش کرنے والی بنا۔)

سنن ترمذی

32. میت کو قبر میں اتارتے وقت:

بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ

(اللہ کے نام سے اور رسول اللہ کے طریقے پر۔)

ترمذی و ابو داؤد

خواتین کی دینی زندگی میں پائی جانے والی عام غلطیاں اور ان کی اصلاح پڑھنے کیلئے کلک کریں

33. قبر پر مٹی ڈالتے وقت:

پہلی بار: مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ (اسی سے ہم نے تمہیں پیدا کیا)۔دوسری بار: وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ (اور اسی میں ہم تمہیں لوٹائیں گے)۔تیسری بار: وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى (اور اسی سے ہم تمہیں دوبارہ نکالیں گے)۔

طریقہ و دعا 

34. شدید بارش رکنے کی دعا:

اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا اللَّهُمَّ عَلَى الْأَكَامِ وَالظِّرَابِ وَبُطُونِ الْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ

(اے اللہ! ہمارے آس پاس بارش برسا، ہم پر نہ برسا۔ اے اللہ! ٹیلوں، پہاڑیوں، وادیوں کے اندرونی حصوں اور درختوں کے اگنے کی جگہوں پر برسا۔)

صحیح بخاری: 1014

35. غصہ آنے یا گدھے کی آواز پر:

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ

(میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا ہو۔)

معارف الحدیث

36. مرغ کی بانگ سننے پر:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ

(اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔)

صحیح مسلم

37. چھینک آنے اور اس کے جواب میں:

چھینکنے والا کہے: الْحَمْدُ لِلَّهِ (سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں)۔سننے والا جواب دے: يَرْحَمُكَ الله (اللہ تم پر رحم فرمائے)۔پھر چھینکنے والا کہے: يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ (اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست کر دے)۔

عالمگیری: 5/326 

38. کسی کے احسان کرنے پر:

جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا

(اللہ آپ کو بہترین بدلہ عطا فرمائے۔)

مشکوۃ شریف

39. نیا چاند دیکھنے پر:

اللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيْمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ هِلَالُ رُشْدٍ وَخَيْرٍ

(اے اللہ! اس چاند کو ہم پر امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما۔ (اے چاند!) میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔ یہ ہدایت اور خیر کا چاند ہے۔)

مسند احمد، ترمذی

رات میں 100 آیات کی تلاوت کا اجر پڑھنے کیلئے کلک کریں

40. رنج و غم اور قرض سے نجات:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدِّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ

(اے اللہ! میں فکر اور غم سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور عاجزی اور سستی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور بزدلی اور بخل سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور قرض کے بوجھ اور لوگوں کے تسلط سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔)

صحیح بخاری: 1334

41. مجلس کے اختتام پر:

سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ

(پاک ہے تو اے اللہ اپنی تعریفوں کے ساتھ، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔)

سنن نسائی و ترمذی

 تحریر: وزڈم افکار

Introduction

Allah Almighty has made Islam a complete code of life. There is not a single moment in a Muslim's life for which the Quran and Sunnah have not provided guidance. Prophet Muhammad (PBUH) did not only teach us prayer, fasting, and Hajj, but also taught us supplications (duas) for eating, drinking, sleeping, waking up, leaving the house, traveling, and almost every daily activity.

These Masnoon Duas make the remembrance of Allah an integral part of our lives. When a Muslim begins every task with the name of Allah and thanks Him for His blessings, his entire life becomes an act of worship.

In this article, we are presenting important daily life supplications with their Arabic text, English translation, and authentic references.

 Building a Strong Foundation of Faith for Children Read here

Islamic Phrases and Core Beliefs

Islamic phrases are not merely words; they are the essence of a Muslim's faith. They include the proclamation of the Oneness of Allah, the prophethood of Prophet Muhammad (PBUH), the greatness of Allah, and the declaration of a believer's faith.

24-Hour Important Daily Supplications

The best way to turn your daily routine into worship is to recite the prophetic supplications before and after starting any task. Here are the most important daily duas:

1. Before Eating:

بِسْمِ اللهِ وَعَلَى بَرَكَةِ اللهِ

(In the name of Allah and with the blessing of Allah.)

2. If you forget to say Bismillah at the beginning:

بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ

(In the name of Allah at its beginning and at its end.)

Abu Dawud: 3767

3. After Eating:

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِيْنِ

(Praise be to Allah Who has fed us, given us drink, and made us Muslims.)

Chapter 1: Six Essential Lessons – Foundation of Islamic Education Read here

4. After Eating a Feast (Invited by someone):

اللَّهُمَّ أَطْعِمْ مَنْ أَطْعَمَنِي، وَاسْقِ مَنْ سَقَانِي

(O Allah, feed the one who fed me, and give drink to the one who gave me drink.)

5. After Drinking Water:

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَقَانِي عَذْبًا فُرَاتًا بِرَحْمَتِهِ وَلَمْ يَجْعَلْهُ مِلْحًا أُجَاجًا بِذُنُوبِنَا

(All praise is due to Allah, Who out of His mercy has granted us sweet and pleasant water to drink, and has not made it bitter and salty due to our sins.)

Tahdhib al-Tahdhib: 2/42

6. Upon Drinking Milk:

اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ

(O Allah, bless us in it and give us more of it.)

Sunan Tirmidhi: 3455

7. Before Sleeping:

اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا

(O Allah, in Your name I die (sleep) and I live (awake).)

Sahih Bukhari: 6323

8. Upon Waking Up from Sleep:

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ

(Praise be to Allah Who gave us life after He had caused us to die, and to Him is the resurrection.)

Abu Dawud: 288 

Morning and Evening Adhkar in Islam Read here

9. When Entering the Toilet:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ

(O Allah, I seek refuge in You from the male and female evil spirits.)

Sahih Muslim: 2383

10. When Leaving the Toilet:

غُفْرَانَكَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّي الْأَذَى وَعَافَانِي

(I ask for Your forgiveness. Praise be to Allah Who removed harm from me and kept me in health.)

Sahih Bukhari: 936

11. When Entering the Mosque:

اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ

(O Allah, open for me the gates of Your mercy.)

Narrated by Bukhari

12. When Leaving the Mosque:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ

(O Allah, I ask You of Your bounty.)

Narrated by Bukhari

13. When Leaving the House:

بِسْمِ اللهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ

(In the name of Allah, I trust in Allah; there is no might and no power but in Allah.)

Kanz al-Ummal

14. When Entering the House:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلَجِ وَخَيْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللَّهِ وَلَجْنَا وَبِسْمِ اللَّهِ خَرَجْنَا وَعَلَى اللَّهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا

(O Allah, I ask You for the best entering and the best leaving. In the name of Allah we enter, and in the name of Allah we leave, and in Allah our Lord we trust.)

Sunan Abi Dawud

15. When Wearing New Clothes:

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي مَا أُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِي حَيَاتِي

(Praise be to Allah Who has clothed me with something to cover my nakedness and to adorn myself in my life.)

Sunan Abi Dawud: 4023

Islamic Principles for Raising Children: A Complete Guide for Muslim Parents Read here

16. When Looking into the Mirror:

اللَّهُمَّ حَسَّنْتَ خَلْقِي فَحَسِّنْ خُلُقِي

(O Allah, You have made my physical appearance beautiful, so make my character beautiful as well.)

 Sahih Bukhari

17. When Boarding a Vehicle/Mount:

سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ (13) وَإِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ (14)

(Glory be to Him Who has brought this under our control whereas we were unable to conquer it, and indeed, to our Lord we shall return.)

18. When Boarding a Ship/Boat:

بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ

(In the name of Allah is its course and its anchoring. Indeed, my Lord is Forgiving and Merciful.)

Surah Hud 

19. When Entering a New Town or City:

اللَّهُمَّ بَارِك لَنَا فِيْهَا (3 times) وَارْزُقْنَا جَنَاهَا وَحَبِّبْنَا إِلَى أَهْلِهَا وَحَبِّبْ صَالِحِي أَهْلِهَا إِلَيْنَا

(O Allah, bless us in it (3 times). Provide us with its fruits, make us loved by its people, and make the righteous among its people beloved to us.)

20. Upon Returning from a Journey:

آئِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ

(We return, repenting, worshipping, and praising our Lord.)

 Sahih Muslim

21. When Seeing Someone Off:

أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَخَوَاتِیمَ عَمَلِكَ

(I commit to Allah your religion, your trust, and the final stage of your deeds.)

Abu Dawud: 2600

22. While Shaking Hands (Musafah):

يغْفِرُ اللهُ لَنَا وَلَكُمْ

(May Allah forgive us and you.)

Ahmad & Tirmidhi

Good Muslim, Bad Muslim: The True Path to Success in the Light of Islam Read here

23. Replying to a Greeting via a Third Person:

عَلَيْكَ وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ

(Peace be upon you and upon him, and the mercy of Allah and His blessings.)

Sahih Bukhari: 6251

24. For Mental Clarity & Understanding:

اللَّهُمَّ أَخْرِجْنِي مِنْ ظُلُمَاتِ الْوَهْمِ وَأَكْرِمْنِي بِنُورِ الْفَهْمِ اللَّهُمَّ افْتَح| عَلَيْنَا أَبْوَابَ فَضْلِكَ وَيَسِّر| عَلَيْنَا خَزَائِنَ عِلْمِكَ سُبْحَانَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيمُ الْحَکِيمُ

(O Allah, bring me out from the darkness of delusion and honor me with the light of understanding. O Allah, open for us the doors of Your grace.)

Masnoon Duas

25. For Increasing Memory:

رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي

(Recite 7 times after every prayer)

 Surah Taha

26. Supplication for Knowledge:

رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا

(O my Lord, increase me in knowledge.)

Surah Taha

27. In Times of Distress or Loss:

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

(Indeed, to Allah we belong and to Him we shall return.)

Surah Al-Baqarah 

28. When Entering the Graveyard:

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ أَنْتُمْ سَلَفْنَا وَنَحْنُ بِالأَثَرِ

(Peace be upon you, O inhabitants of the graves! May Allah forgive us and you. You have preceded us and we are following in your footsteps.)

Sunan Tirmidhi

29. Funeral Prayer (For an Adult):

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيْرِنَا وَكَبِيْرِنَا وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيْمَانِ

(O Allah, forgive our living and our dead, those who are present and those who are absent, our young and our old, our males and our females.)

Sunan Tirmidhi: 1024

30. Funeral Prayer (For a Minor Boy):

اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطًا وَاجْعَلْهُ لَنَا أَجْرًا وَذُخْرًا وَاجْعَلْهُ لَنَا شَافِعًا وَمُشَفَّعًا

(O Allah, make him a forerunner for us, a source of reward and a treasure for us, and make him an intercessor whose intercession is accepted.)

Sunan Tirmidhi: 1027

31. Funeral Prayer (For a Minor Girl):

اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا لَنَا فَرَطًا وَاجْعَلْهَا لَنَا أَجْرًا وَذُخْرًا وَاجْعَلْهَا لَنَا شَافِعَةً وَمُشَفَّعَةً

(O Allah, make her a forerunner for us, a source of reward and a treasure for us, and make her an intercessor whose intercession is accepted.)

Sunan Tirmidhi

32. When Lowering the Deceased into the Grave:

بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ

(In the name of Allah and according to the religion of the Messenger of Allah.)

Tirmidhi & Abu Dawud

Common Religious Mistakes Among Muslim Women and Their Reform Read here

33. When Pouring Soil over the Grave:

First handful: مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ  (From it We created you).Second handful: وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ  (And into it We shall return you).Third handful: وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى  (And from it We shall bring you out once again).

Supplication Procedure

34. Supplication for Heavy Rain to Stop:

اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا اللَّهُمَّ عَلَى الْأَكَامِ وَالظِّرَابِ وَبُطُونِ الْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ

(O Allah, let it rain around us and not upon us. O Allah, let it rain on the plateaus, the hills, the valleys, and the places where trees grow.)

Sahih Bukhari: 1014

35. Upon Feeling Angry or Hearing a Donkey's Bray:

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ

(I seek refuge in Allah from Satan, the outcast.)

Ma'arif al-Hadith

36. Upon Hearing a Rooster Crow:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ

(O Allah, I ask You of Your bounty.)

Sahih Muslim 

37. Upon Sneezing and Its Reply:

The one who sneezes says:  الْحَمْدُ لِلَّهِ  (Praise be to Allah).The listener responds:  يَرْحَمُكَ الله  (May Allah have mercy on you).Then the companion replies:  يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ  (May Allah guide you and rectify your condition).

 Alamgiri: 5/326

38. When Someone Does You a Favor:

جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا

(May Allah reward you with goodness.)

 Mishkat al-Masabih

39. Upon Sighting the New Crescent Moon:

اللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيْمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ هِلَالُ رُشْدٍ وَخَيْرٍ

(O Allah, bring this moon over us with safety and faith, security and Islam. My Lord and your Lord is Allah. This is a crescent of guidance and good.)

Musnad Ahmad, Tirmidhi

Reward of Reciting 100 Verses at Night Read here

40. Supplication for Relief from Anxiety and Debt:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْعَج|ِ وَالْكَسْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدِّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ

(O Allah, I seek refuge in You from anxiety and sorrow, weakness and laziness, miserliness and cowardice, the burden of debts and from being overpowered by men.)

Sahih Bukhari: 1334

41. At the Conclusion of a Gathering (Majlis):

سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغ|ِفُرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ

(Glory be to You, O Allah, and all praise. I bear witness that there is no deity but You. I seek Your forgiveness and turn to You in repentance.)

Sunan Nasa'i & Tirmidhi

Content by Wisdom Afkar

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

About Us

“Wisdom Afkar is an Islamic knowledge platform publishing research-based articles on Quran, Hadith, Seerah, Islamic history, and authentic scholarly insights.”